ہندوستان اور پاکستان  کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں، ایرانی وزیر خارجہ

دہلی - ارنا – ایران کے وزیر خارجہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کی شب نئی دہلی پہنچنے  کے فورا بعد ایئر پورٹ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

 ایران کے  وزیر خارجہ  بدھ 7 مئی کی شام ایک سفارتی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئے تھے جہاں وہ ہندستانی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ امور اور علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے اپنے دورے کے اہداف کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ ہے اور اس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔

سید عباس عراقچی  نے ہندوستانی وزیر خارجہ کے ساتھ طے شدہ ملاقات اور بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات اور دو طرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ  لیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے  کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ ہم خطے میں تناؤ کو کم کرنا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو بڑھنے سے روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر خطے کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے، ہمارے خطے کو امن کی ضرورت ہے، اور ہمیں امن کی پوری امید ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .